10 اکتوبر، 2023، 2:20 PM

ایران: فلسطین کے لئے امداد پہنچانے کا اعلان

ایران: فلسطین کے لئے امداد پہنچانے کا اعلان

اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر سوسائٹی نے فلسطینیوں کی مدد کے لئے انسان دوستانہ امدادی کھیپ ارسال کرنے اور اس لڑائی میں زخمیوں کا علاج معالجہ ایران کےاسپتالوں میں کرائے جانے کی خبر دی ہے

مہر خبررساں ایجنسی نے مقامی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ پیر حسین کولیوند نے ایک پیغام میں فلسطین کی ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ یونس خطیب کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی اور مسلح تصادم کہ جس میں بڑی تعداد میں عورتيں اور بچے متاثر ہوئے ہيں، ایران کی ہلال احمرسوسائٹی اپنے مشن اور فرائض کی بنیاد پر اور بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے ایک رکن کے طور پر، انسان دوستانہ امداد بھیجنے کے لیے تیار ہے۔ اور انسانی ہمدردی کے تحت ایران کے اسپتالوں میں ان جھڑپوں میں زخمی ہونے والوں کا علاج کرنے کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران تیار ہے۔

News ID 1919293

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha